Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے،ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی تحریک کا اعلان

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ملتان رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب محمد یونس لودھی راؤ زوالفقار احمد راؤ ساجد مصطفی رانا طارق و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے بجٹ نے مہنگائی کے مارے سرکاری ملازمین سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے تنخواہوں اور پنشن میں پچاس فیصد اضافہ ہونا چاہئے ،یکم مارچ سے پچیس فیصد ڈسپریٹی الاؤنس ملنا چاہئے ، میڈیکل و دیگر الاؤنسسز میں اضافہ ہونا چاہئے، حکومتی اعلان اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے.ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے اور کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گے،اور اساتذہ کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button