Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت نے پیٹرول بم گرادیا

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے40 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button