Breaking NewsNationalتازہ ترین
حکومت کا کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ

حکومت نےکھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ کیا ہےاسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی اور معاشی صورت حال پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنےکی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کوپرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عمل درآمدکے لیے اقدامات کی ہدایت کی، اور وزرا کو اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھنےکی بھی ہدایت کی ۔


















