Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کی تین سالہ کارکردگی تباہی اور بربادی کی داستان ہے: مریم نواز

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ مفاہمت تو دور کی بات ہے ان لوگوں سے تو بات بھی نہیں کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کو باہر رکھ کر باقی جماعتوں کو اکٹھے ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔
موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی تباہی اور بربادی ہے، حکومت اپوزیشن اور میڈیا کو تنگ کر رہی ہے، میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی میڈیا کی زباں بندی کا ہی تسلسل ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا اس وقت ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ حکومت کے الیکشن میں دھاندلی کے منصوبوں کو روکا جائے، ناجائز اور مسلط کی گئی حکومت کی جانب سے جاری احتساب صرف انتقام ہے۔ حالات بہت بدل گئے ہیں، بہت جلد آپ ہر چیز بدلتی ہوئی دیکھیں گے، جب ضروری ہوا تو نواز شریف وطن واپس آ جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button