Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

خاتون ٹیچر نے اپنی طالبات کو گاڑی تلے کچل دیا، ایک جاں بحق

گورنمنٹ گرلز مسلم ہائی سکول ملتان میں خاتون ٹیچر کی گاڑی آوٹ آف کنٹرول ہوکر اسمبلی میں موجود طالبات پر چڑھ دوڑی ایک طالبہ جان بحق ،جبکہ 5 طالبات زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے دو بچیوں کو موقع پر طبی امداد دی ، جبکہ تین بچیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاع پر محکمہ تعلیم کے افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
بچیوں کے والدین کو سکول بلایا گیا جنہوں نے واقعہ حادثاتی طور پر رونما ہونے کے باعث کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے انکار کر دیا ہے، تاہم پولیس نے معاملہ کی رپٹ درج کرلی ہے ۔
دوسری جانب سکول پرنسپل اور سکول ٹیچر کو معطل کرکے محکمہ تعلیم نے محکمانہ کا روائی شروع کر دی ہے۔
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز مسلم ہائی سکول پل موج دریا کلمہ چوک میں افسوسناک واقعہ گزشتہ روز صبح اسمبلی کے وقت پیش آیا ، جب خاتون ٹیچر اقرا جمشید اپنی مہران گاڑی نمبری ایم این اے 5700 میں سکول آئیں، جن سے گاڑی آوٹ آف کنٹرول ہوئی اور گاڑی طالبات پر چڑھ دوڑی ۔
گاڑی پہلے دسویں جماعت کی طالبہ عمارہ خلیل ولد خلیل عمر 15 سال احمد سکنہ کلمہ چوک سے ٹکرائی جو گری اور اسکا سر قریب موجود گملوں پر لگا اور سر پر شید چوٹ آنے سے یہ موقع پر جان بحق ہو گئی۔
جبکہ ماہم ولد عامر عمر 13 سال سکنہ جسٹس حمید کالونی،فضا ولد قمر زمان عمر 17 سال سکنہ بستی سیالاں والی،اور عیشہ ولد عبدالرحیم عمر 15 سال سکنہ عید گاہ زخمی ہوئیں ان کو ریسکیو ٹیمیوں نے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ دو زخمی بچیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی ۔
اطلاع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ افسران موقع پر پہنچے پہنچے خاتون ٹیچر اقرا جمشید و دیگر کے بیانات قلمبند کئے گئے، بچیوں کے والدین کو سکول بلایا گیا افسوسناک واقعے میں جان بحق اور زخمی ہونے والی بچیوں کے والدین نے واقعے کو حادثاتی طور پر رونما ہونے کا کہہ کر کوئی بھی پولیس کاروائی سے انکار کردیا ہے اور پولیس کو تحریری طور پر لکھ کر بھی دے دیا ہے۔
جس پر پولیس نے معاملہ کی صرف رپٹ درج کی ہے۔تاہم محملہ ایجوکیشن کی جانب سے مذکورہ سکول ٹیچر اقرا جمشید اور پرنسپل ماہم طلعت کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اعزاز احمد خان کو انکوائری افسر مقرر کرکے واوقعے کی 24 گھنٹے میم رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون ٹیچر نے کچھ روز قبل ہی گاڑی سیکھی ۔گاڑی کی بریک فیل ہوئی یا بریک کی بجائے ریس دبا دی گئی ان دو پہلووں پر محکمانہ انکوائری جاری ہے۔
گزشتہ روز مسلم گرلز سکول میں کار حادثے میں انتقال کرنےو الی طالبہ عمارہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ جلال باقری قبرستان میں ادا کی گئی ، جس میں محکمہ سکولز کے اعلیٰ افسران عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دریں اثنا سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ساوتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے گورنمنٹ گرلز مسلم ہائی سکول پل موج دریا میں کار حادثہ میں طالبہ کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول کی پرنسپل ماہ طلعت اور ٹیچر اقراءجمشید کو معطل کردیا ہے، اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سیکنڈری ایجوکیشن ساوتھ پنجاب اعزاز احمد خان کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
انہوں نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سے24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے ، اور ہدایت کی ہے کہ تمام حقائق کی جانچ کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے تاکہ مزید کاروائی کی جا سکے۔

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ٹیچر اور سکول کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کر دیا۔
انہوں نے سکول کا بھی دورہ کیا اور سی ای او ایجوکیشن ملتان سے تمام سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی جانچ پڑتال کر کے تفصیلی بریفنگ دینے کا حکم دیا ہے۔
دریں اثنا سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے نشتر ہسپتال ملتان میں زخمی طالبات کی عیادت کی اور ایم ایس کو ان کے علاج معالجہ کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زخمی بچیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور بہتر نگہداشت کے سلسلے میں اگرصحت کے نجی اداروں سے استفادہ کرنا ضروری ہو تو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کر سکے، اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے سی ای او ایجوکیشن ملتان کو ہدایت کی کہ جب تک زخمی طالبات ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی دیکھ بھال اورضروریات کا خیال رکھنے کے لیے ایک افسر کو مامورکیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button