Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام فیز1 کا آغاز کردیا گیا

حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت بارے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے افسران کو عوام کی خدمت کا پابند کردیا۔

پنجاب بھرکی طرح ملتان ڈویژن میں”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام فیز1 کا آغاز کردیا گیا۔

پروگرام کے تحت عوام کو سرکاری دفتروں میں جانے کے بجائے سرکاری دفتر عوام کے گھر میسر ہوپائے گا۔پولیس، انتظامیہ دیگر ادارے عوام دوست رویہ اپناتے شہریوں کے مسائل حل کریں گے۔

پورے پنجاب میں پولیس و انتظامی معاملات میں بہتری کیلئے مقابلے کی فضا قائم ہوگئی۔

اس بارے اعلی سطحی اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود، آر پی او سید خرم علی نے کی جبکہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز ،سی پی او ملتان، ڈی پی اوز بھی موجود تھے۔

کمشنر ملتان نے کہا کہ اچھی کارکردگی والی افسران کو حکومت کی جانب سے شاباش ملے گی۔ناقص کارکردگی دکھانے واے افسران کو سزا کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ خصوصی ایپلیکیشن کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔سپیشل ایپ سے سخت مانیٹرنگ اور عوامی مسائل کے حل کو چیک کیا جائے گا۔ انتظامیہ، ادارے اپنی کارکردگی ایپ پر اپ لوڈ کریں گے۔

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام 4 ہفتوں پر مشتمل ہے۔ خدمت آپکی دہلیز پروگرام میں پہلا ہفتہ صفائی سے منسوب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو افرادی قوت فیلڈ میں لائے۔اہم شاہراہوں کیساتھ گلی محلے بھی چمکائے جائیں گے۔کوئی افسر بھی عوامی شکایت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ’ خدمت اپکی دہلیز پر’ پروگرام وزیراعلی کے دل کے بہت قریب ہے۔دوسرے ہفتے میں خصوصی مہم کے ذریعے وال چاکنگ، کتوں کے خاتمے کی مہم ہوگی۔خراب سٹریٹ لائیٹس کی تبدیلی،اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی بھی شامل ہے۔ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاون ہفتہ برائے خصوصی مہم میں شامل ہیں۔

تیسرے ہفتے میں شہری علاقوں میں قائم بھانوں کی منتقلی کا آغاز ہوگا۔ غیر قانونی تعمیرات، پبلک ٹوائلٹس کی صفائی تیسرے ہفتے میں شامل ہیں۔

چوتھا ہفتہ کو عیدالفطر کی خوشیوں سے منسوب کیا گیا ہے۔عیدگاہ، مساجد کی صفائی، چونے سے سجاوٹ،کلورین ملے پانی کا چھڑکاوکیا جائے گا۔اہم عمارات پر چراغاں، چاند رات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد شامل ہے۔

آر پی او ملتان سید خرم علی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے۔خدمت آپکی دہلیز پر’ پروگرام کی کامیابی کیلئے پولیس بھرپور کردار ادا کرے گی۔

پولیس کی بھاری نفری انتظامیہ کیساتھ مختلف کریک ڈاون میں موجود رہے گی۔گرانفرشوں ذخیرہ اندوزں کو حوالات کی سیر کروائی جائے۔ قبضہ مافیا، تجاوزات مافیا و دیگر کیخلاف ایف آئی ار درج کرنے کے ساتھ گرفتار کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button