Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خلاف میرٹ تعینات ڈائریکٹر کا غیر قانونی اقدام ،کرپشن کا دروازہ کھلنے کے خدشات

زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منٹی نینس کا خلاف قانون اقدام، ڈیلی ویجز انجینئر کو اہم پراجیکٹ سونپ دئے ، آڈٹ اعتراضات کا خدشات بڑھ گئے۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منٹی نینس ڈاکٹر اظہر خطاب نے خلاف قانون اہم پراجیکٹ ایسے سب انجینئر کو سونپ دئے جو ابھی ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں اور وہ مالی معاملات پر کوئی بھی رپورٹ دینے کا استحقاق نہیں رکھتا ۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے مراسلے کےمطابق ڈاکٹر اظہر خطاب نے مستقل سب انجینئر بلال قریشی سے تمام اہم پراجیکٹ لیکر ڈیلی ویجز انجینئر یعقوب احمد کو دئے دئے اورتمام اسسٹنٹ انجینئرز کو ہدایت بھی کردی کہ وہ اس کو رپورٹ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ڈیلی انجینئر ایم بی(کسی بھی پراجیکٹ کی پیمائش ) نہیں  لکھ سکتا کیونکہ یہ مالی معاملہ ہوتا ہے جس پرتمام پراجیکٹ کی لاگت کا انحصار ہوتا ہے اس لئے ڈیلی ویجز سب انجینئر پر پابندی ہے کہ وہ مالی معاملے والا کوئی کام نہیں کریں گے ، لیکن پراجیکٹ ڈائریکٹر نے یہ کام بھی یعقوب احمد کو سونپ دیا ہے جس سے کرپشن کے راہ ہموار ہونے کے خدشات ہیں اورآڈٹ اعتراضات کے خدشات بھی بڑ ھ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اظہر فیکلٹی ممبر ہیں ان کو خلاف میرٹ لگایا گیا ہے اس لئے ان کے اقدامات بھی خلاف قانون ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں رہائش پذیر اساتذہ کے گھروں کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔

اس بارے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے ڈاکٹر اظہر کو اپنے اختیارات پر تعینات کیا تھا ان کو مستقل انجینئر ز کی تعیناتی تک یہ فرائض سونپے گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button