Breaking NewsEducationتازہ ترین
خواتین اساتذہ کو بلیک میل کرنے والے تین تعلیمی افسر معطل

جھنگ محکمہ ایجوکیشن میں خواتین ٹیچروں کے ساتھ ہراسمنٹ کا بڑا سیکنڈل منظرعام پر آگیا ۔
خواتین سکولز میں تعینات میل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز خواتین ٹیچروں کو بلیک میل کرکے زیادتی کرتے رہے اور پکچرز ویڈیو بنا کر پیسے بٹورتے رہے، ایک خاتون ٹیچر کی شادی ہونے کے بعد اس کو بلیک میل کرتے رہے پیسے نہ دینے پر تشدد خاتون ٹیچر نے تنگ آکر سی ای او ایجوکیشن کو درخواست دے دی۔
سی ای او ایجوکیشن نے کئی اے ای اوز کے ملوث ہونے پر سخت کاروائی تین مراکز کے اے ای اوز اعظم منیر، رانا عاطف ، عدنان محمود کو جنسی ہراسگی کے الزام میں معطل کر دیا ۔
واضح رہے کہ اساتذہ تنظیمیں خواتین سکولوں میں مرد افسرو ں کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کرتی آرہی ہیں ۔



















