Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

خواجہ سرا کی کہانی! جو ناچتا اور بکتا چلا گیا

خواجہ سراؤں کے خلاف غلط درخواست دینے پر خواجہ سراؤں کا شاہانہ شانی کی قیادت میں تھانہ دہلی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، خواجہ سرا کو فنکشن کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے میں فروخت کردیا، ملزمہ خواجہ سرا کے خلاف کارروائی کے حوالے سے دہلی گیٹ پولیس کو درخواست گزارکر دی، خواجہ سراؤں کے احتجاج پر تھانہ دہلی گیٹ کے ایس ایچ او عمران گل نیازی نے غلط درخواست کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیل کے مطابق عارف پورہ کالونی کارہائشی خواجہ سرا ایم رئیس عرف عروسی خانزادی نے دہلی گیٹ پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجھے اظہری نامی خواجہ اپنے ساتھ خونی برج چوک اپنے ڈیرے پر لے گیا، جو مجھے مختلف فنکشنوں پر بھیجتا تھا، گزشتہ چارسال سے اس کے ساتھ کام کررہی ہوں، جو مجھے کچھ پیسے بھی دیتا تھا۔
کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان تھی، اظہری نامی خواجہ سرا نے مجھے عاشی نامی خواجہ سرا سے ملاقات کروائی، جس نے مجھے کام کے سلسلہ میں راولپنڈی بلوایا، جب میں راولپنڈی پہنچی عاشی کے پاس پہنچی تو مجھے لیکر چڑیا نامی خواجہ سرا کے ڈیرے پر لے گئی، جہاں میں چڑیا نامی خواجہ سرا کے ساتھ عرصہ ڈیڑھ سال کام کیا، جب میں نے چڑیا سے گھر جانے کا تقاضہ کیاتو چڑیا نے کہا کہ تمہیں اظہری نامی خواجہ سرا 63ہزار میں فروخت کرگیا، اور تم میری تین لاکھ روپے کی غلام بن گئی ہو، اگر میرے تین لاکھ روپے ادا کردو توپھر تم اپنے گھر چلی جاؤ ۔
میں چڑیا کے ظلم وستم سہتی رہی، جب مجھے موقع ملا تو میں وہاں سے بھاگ نکلی اور ملتان اپنے گھر آگئی ، ملزمان خواجہ سرا کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مجھے انصاف دلایاجائے۔
دہلی گیٹ پولیس نے خواجہ سرا عروسہ کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے، خواجہ سراؤں کے احتجاج پر تھانہ دہلی گیٹ کے ایس ایچ او عمران گل نیازی نے مظاہرین سے کہا کہ اگر درخواست ہے تو اس کو ختم کروانے کی یقین دہانی کرائی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button