Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خورشید احمدکی میپکو انتظامیہ سے ملاقات ، ملازمین کے مسائل حل کرنےکا مطالبہ

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر،ایڈمن میپکو نصر حیات میکن،ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی،ڈائریکٹر کیریئر مینجمنٹ مانجھی خان سے میٹنگ کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پورے پاکستان میں مزدوروں کے حقوق اور انکے مسائل کے حل کے لیے اتھارٹی کے ساتھ مستقل نہ تو میں رہتی ہےبڑھتے ہوئے فیٹل حادثات سے تشویش کے باعث سرکل کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو زور دیں کہ وہ سرکل لیول سے ڈویژن لیول تک سیفٹی سیمینار کا مستقل انعقاد کریں،میپکو کے لائن سٹاف کو جدید ٹی این پی فراہم کی جائے،تمام غیر مستقل ملازمین کو مستقل کیا جائے،میٹر ریڈرز کے پیس آف ورک کا اجرا کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نصر حیات میکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی،یونین اور ملازمین مل کر ہی میپکو کمپنی کے تمام مسائل پر قابو پائیں گے، سیفٹی کے حوالے سے پورے میپکو میں ڈویژن لیول پر باقاعدگی سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ملازمین سیفٹی کے تمام پیمانوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنی جان کی مکمل حفاظت کرتے ہوئے کام کریں۔
مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسامہ طارق،ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کے علاوہ میپکو ریجن کے ریجنل اور زونل قائدین کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button