Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خورشید احمد کی میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو چوہدری اکرام الحق سے ملاقات

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو چوہدری اکرام الحق سے میٹنگ کی،خورشید احمد کے ہمراہ میٹنگ میں مرکزی،میپکو کے ریجنل اور میپکو کے تمام زونل عہدے داران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پورے پاکستان میں ملازمین کی اکثریت کی رائے سے منتخب ہوکر سی بی اے بنی ہے،مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں،ڈسکوز کی نجکاری کے لیے ہم نے اسلام آباد میں ہزاروں ملازمین کے ہمراہ پرامن احتجاج کیا،اس کے بعد توانائی ڈویژن کے وزیر نے ہمارے تحفظات کو خوش دلی سے سنا،اور ان کو مثبت انداز میں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی،جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا لیٹر کے علاوہ دیگر معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوئے۔

یونین ھذا ہمیشہ ملازمین کی مدد کو شامل حال رکھ کر اتھارٹی کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیے ہوئے ہے،غیر مستقل ملازمین کو مستقل کیا جائے تاکہ وہ مطمئن ہو کر اپنی زندگی گزار سکیں،کرونا جیسی موذی مرض کے ہوتے ہوئے ڈسکوز کے ملازمین نہایت جانفشانی اور لگن کے ساتھ بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ ریونیو اہداف کو بھی پورا کیے ہوئے ہے، ہم میپکو اتھارٹی سے تمام ملازمین و افسران کے لیے دیگر کمپنیوں کی طرح دیے جانے والے بونس کی درخواست کرتے ہیں،خورشید احمد صاحب کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،اتھارٹی اور ملازمین مل کر ہی میپکو کمپنی کے تمام مسائل پر قابو پائیں گے، سیفٹی کے حوالے سے پورے میپکو میں ڈویژن لیول پر باقاعدگی سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ملازمین سیفٹی کے تمام پیمانوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنی جان کی مکمل حفاظت کرتے ہوئے کام کریں،بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران سے میں خصوصی طور پر بونس کے حوالے سے بات کرکے مکمل کوشش کے ساتھ اس کو منظور کروائیں گے۔

اجلاس میں لاہور سے آئے ہوئے مرکزی رہنما چوہدری یونس کمبوہ،نوشیر خان ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر,شکیل بلوچ ،سجاد بلوچ ،چوہدری محمد خالد ،چودھری محمود امجد ،رانا محمد انور ،شاہد باری چوہان ،سہیل ستار ،فیاض خان،شبیر گجر ،شہباز احمد بھٹی،عابد علیم،رانا زاہد جاوید ،رانا منیر،الطاف حسین ،خالد جاوید گجر،طارق صدیقی ،ذیشان پیرزادہ ،راؤ ماجد ،شہباز علی ، عارف ذکی، سلیمان بلوچ ،رانا نواز ،کے علاوہ میپکو ریجن کے ریجنل اور زونل قائدین کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button