Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسا باؤلر میرے پاس ہے:بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، جب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے ، تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، وکٹ سے مدد نہیں ملی تو فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
خوشی ہے کہ پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود فواد عالم کے ساتھ پارٹنرشپ ہمیں میچ میں واپس لا ئے، شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا نوجوان فاسٹ باؤلر نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر ہی رکھا، ہم نے حکمت عملی کے تحت ویسٹ انڈیز کو چوتھے روز بیس اوورز کھیلائے۔
ہمیشہ کہتا ہوں فواد عالم بہت تجربہ کار بیٹسمین ہیںمشکل کنڈیشنز میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے فواد عالم ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
شاہین شاہ آفریدی بہت بااعتماد باولر ہیں، جب بھی انہیں باؤلنگ کا کہتا ہوں وہ جارحانہ باؤلنگ کرتے ہیں، خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسا باؤلر میرے پاس ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button