دادی ماڈل کے دنیا بھر میں چرچے

پوری دنیا کے سوشل میڈیا پر اس ماڈل کے چرچے ہیں جس کی عمر اس وقت 99سال ہے اپنی عمر کی سنچری کے قریب پہنچنے والی ہیلنے نے ماڈل کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون نے دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے کے لیے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابقکیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی دادی ہیلنے سیمن نے حال ہی میں اپنی پوتی کی کمپنی کے اشتہار میں بطور ماڈل ڈیبیو کر کے کریئر کا آغاز کیا۔ہیلنے کی پوتی سائی بیوٹی نامی کمپنی چلاتی ہیں، جو چہرے کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے۔
اپنے انٹرویو میں سیمن نے بتایا کہ وہ اپنی 99ویں سالگرہ کے بعد ایک نئی زندگی جینے کی خواہش مند تھیں، اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے کئی خوبصورت ماڈلز کو دیکھا، میرا اُن کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میں اس دقیانوسی سوچ یا تصور کو ختم کرنے کی خواہش مند ہوں کہ بوڑھی خواتین ماڈلنگ نہیں کرسکتیں۔ سیمن کے 6 بچے جبکہ گیارہ پوتے پوتیاں اور 6 پڑ پوتے و پوتیاں ہیں۔


















