Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دبنگ آل راؤنڈر بننے کا خواہشمند ہوں، حسن علی

فاسٹ باؤلنگ اورحال ہی میں بیٹنگ کے دوران اپنی پاور ہٹنگ صلاحیتوں سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بننے والے27 سالہ قومی کرکٹرحسن علی کا کہنا ہے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک مستند آلراؤنڈر بننا چاہتے ہیں۔
وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 4ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز اور 2 ٹیسٹ میچز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے اہم رکن ہیں۔مجموعی طور پر 107 بین الاقوامی میچز میں 195 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی اس دوران 691 انٹرنیشنل رنز بھی بناچکے ہیں، تاہم انجری کے بعد رواں سال کم بیک کرنے والے حسن علی کی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں نمایاں بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں لیگ اسپنر میٹ پارکنسن کو 3 گیندوں پر مسلسل 3 چھکے جڑنے اور پھر آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر ناٹ آؤٹ 15 رنز کی اننگز کھیلنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ صرف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ہی نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی خود کو ایک مستند آلراؤنڈر کہلوانا چاہتے ہیں، اور اس ضمن میں وہ نیٹ پریکٹس کے دوران اپنی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسا آلراؤنڈ کرکٹر بننے کے خواہشمند ہیں۔ بیٹنگ آرڈر کی وجہ سے انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں عموماََ ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کا موقع ملتا ہے ، لہٰذا وہ نیٹ سیشنز میں ان ڈیتھ اوورز میں پاؤر ہٹنگ کی خصوصی مشق کررہے ہیں۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ محدود طرز کی کرکٹ میں باؤلنگ کے دوران ویری ایشنز کا بہتر استعمال بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ بین اسٹوکس ان کے پہلے دورہ انگلینڈ کی بھی پہلی وکٹ تھے، لہٰذا اس مرتبہ بھی ان کی وکٹ ایک اسپیشل موومنٹ تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button