Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دفاعی چیمپئن کے پی کا نیشنل ٹی ٹونٹی میں کامیابیوں کا سفر جاری

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں خیبر پختونخوا نے اے ٹی ایف سدرن پنجاب کو بآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دفاعی چیمپئن کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے پر عمران خان سینئر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
فاتح ٹیم نے 153 رنز کا ہدف انیسویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ نے خیبرپختونخوا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کے لیے 136 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔
صاحبزادہ فرحان 49 گیندوں پر 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ کپتان محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔افتخار احمد اور عادل امین چھ، چھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
خیبرپختونخوا کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر اوپنر فخر زمان تھے ۔ وہ ایک کے انفرادی اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلرز نےمیچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ عمران رندھاوا کے علاوہ سدرن پنجاب کا کوئی بھی بیٹر عمران خان سینئر، شاہین شاہ آفریدی ، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری۔
عمران رندھاوا 46 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 54 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ حسان خان 25 اور خوشدل شاہ 24 نز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس دوران زین عباس 12، ذیشان اشرف 11، صہیب مقصود صفر، اعظم خان 14، عامر یامین 2، محمد الیاس 1 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا کے عمران خان سینئر نے 28 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button