Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دل کے ڈاکٹر نے جنوبی پنجاب میں تاریخ رقم کردی

ملتان سے تعلق رکھنے والے دل کی دھڑکن سے متعلق امراض کے ڈاکٹر سید حسیب رضا نقوی نے مریض کے دل میں آئی سی ڈی لگا کر جنوبی پنجاب میں تاریخ رقم کردی۔
پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن کیا گیا ، دل کی دھڑکن سے متعلق امراض کے ڈاکٹر سید حسیب رضا نقوی نے ضلع رحیم یار خان کے مریض خواجہ محمد اکبر کے دل میں آئی سی ڈی لگا کر مریض کی جان بچا لی، اور پہلا آپریشن کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

مذکورہ مریض کو دل کی دھڑکن تیز ہونے کے باعث کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا جس کا واحد علاج آئی سی ڈی کے ذریعے ممکن تھا ، آئی سی ڈی ڈیوائس مریض کو کارڈیک اریسٹ سے بچائے رکھی گی۔
اس سے قبل ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کسی ہسپتال میں علاج کی سہولت میسر نہ تھی ڈاکٹر حسیب رضا نقوی نے (ایف سی پی ایس) کارڈیالوجی ہیں ، اور این آئی سی وی ڈی کراچی سے ای پی میں ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں ،اور آج کل مختار اے شیخ ہسپتال سے منسلک ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button