دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان شہید
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونےزئی شہید ہوگیا، جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ، فائرنگ کاواقعہ17 اور 18 اگست کی درمیانی شب پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ، جبکہ نائب صوبیدار سونےزئی بھی شہید ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےجڑ سے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔
یاد رہے رواں ماہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہہ رہا ہے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔



















