Breaking NewsEducationتازہ ترین
دی ویمن یونیورسٹی ملتان کو ماسک فری بنانے کےلئے ویکسی نیشن کا عمل شروع
نشتر ہسپتال میں ڈیسک قائم
ویمن یونیورسٹی میں اساتذہ اور انتظامی افسران اور سٹاف کی کووڈ ویکسینیشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس سلسلے میں فوکل پرسن خرم شہزاد ( ایڈیشنل رجسٹرار) نے کہا کوڈ 19 وباء کے پیش نظر ہمارا بنیادی مقصد اساتذہ ،طالبات اور سٹاف کو صحت مندانہ ماحول مہیا کرنا ہے اس کیلئے ویکسنیش عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، تمام افسران اور ان کے ماتحت عملے کے لئے ویکسینیشن سنٹر نشتر ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے ۔
خرم قریشی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوتے ہی یونیورسٹی ماسک فری جائے گی۔
وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق سارے ملازمین کو ویکسی نیشن سات جون سے قبل مکمل کرانا ہوگی۔



















