Breaking NewsNationalتازہ ترین
رضی کی20ویں کتاب’’” مشاہیرادب سے مکالمے‘‘منظر عام پر آگئی

نامورشاعراورصحافی رضی الدین رضی کی نئی کتاب” مشاہیرادب سے مکالمے“ منظرعام پرآگئی ہے۔
نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شائع ہونے والی اس کتاب میں ادب اورصحافت سے تعلق رکھنے والی30 نامورشخصیات کے انٹرویوزشامل ہیں۔
یہ انٹرویوز1983ءسے 2016ءکے درمیان کئے گئے ۔رضی الدین رضی کے مطابق اس کتاب کے ذریعے اردوادب کی ایک صدی کااحوال محفوظ ہوگیاہے،ان انٹرویوز میں بہت سے ایسے تاریخی واقعات بھی بیان کئے گئے جو کسی اورکتاب میں موجودنہیں ۔152صفحات پرمشتمل یہ کتاب دیدہ زیب سرورق کے ساتھ شائع کی گئی ہے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیشنل بک فاؤنڈیشن اور انچارج ملتان آفس غلام مرتضیٰ نے منیجنگ ڈائریکٹر راجہ مظہرحمید کی جانب سے یہ کتابیں رضی الدین رضی کو پیش کیں۔واضح ہوکہ اس سے پہلے رضی الدین رضی کی 19کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔


















