Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رمضان لمبار ک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ، میپکو نے بڑا قدم اٹھا لیا

ماہِ صیام میں میپکو ریجن میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے میپکو ہیڈ کوارٹر میں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کردیا گیا

رمضان لمبار ک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ، میپکو نے بڑا قدم اٹھا لیا
ماہِ صیام میں میپکو ریجن میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے میپکو ہیڈ کوارٹر میں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کردیا گیا
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے ماہِ صیام میں میپکو ریجن میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے میپکو ہیڈ کوارٹر میں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کردیاہے اور سحر وافطار میں جنرل منیجرز اور چیف انجینئرز کی پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔

میپکو ریجن میں رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنانے کے لئے پورے ماہ میں سوموار کے دن چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو عترت حسین پی ڈی سی میپکو ہیڈ کوارٹر میں خدمات سرانجام دیں گے

جبکہ منگل کو جنرل منیجر آپریشن طارق محمود بٹر، جنرل منیجر ٹیکنیکل شفیق الحسن بروز بدھ، چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن عبدالرحیم سومرو بروز جمعرات، چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو میپکو نوراحمد سومرو بروز جمعہ، چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ٹی اینڈ جی میپکو صدیق اللہ خان بروز ہفتہ اور اتوار پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں سحری و افطاری کے اوقات میں ڈیوٹیاں دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button