روزے داروں کےلئے خوشخبری،11رمضان بازار سجنے کو تیار
ضلع ملتان میں 11 رمضان بازار تیار ہوگئے۔ملتان شہر میں چھ رمضان بازار سجیں گے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر کے رمضان بازاروں کی بہترین صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے۔ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں صفائی کے لئے ورکرز دو شفٹوں میں تعینات کر دئے گئے ہیں۔
ورکرز کی ڈیوٹی کا شیڈول ایک ماہ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز، لوڈرز اور ٹرالیوں کی مدد بھی ورکرز کو حاصل ہے۔رمضان بازاروں میں چونے کی لائننگ اور پانی کا چھڑکاو روزانہ کیا جائے گا دوسری طرف صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے ڈپٹی منیجرز کو ڈیوٹیاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔
دھوبی گھاٹ پارک گلگشت،شمس آباد اور مدنی چوک میں لگنے والے رمضان بازار میں صفائی کی مانیٹرنگ ڈپٹی منیجر انوارلحق کریں گے جبکہ حبیب اللہ ظفر کو ولائیت آباد کالونی کے پارک میں لگنے والے رمضان بازار میں صفائی کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔اسی طرح رمضان بازار ممتاز آباد اور ولائیت حسین کالج کی صفائی کی دیکھ بھال کے لئے بلال بھٹہ فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

















