Breaking NewsInternationalتازہ ترین
روس میں کثیرالملکی فوجی مشقیں ‘امن مشن 2021’ اختتام پذیر

شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کثیرالملکی فوجی مشقیں ‘امن مشن 2021’ اختتام پذیر ہوگئیں، فوجی مشقیں روس کےاورنبرگ ریجن میں ڈونگز ٹریننگ ایریامیں کی گئیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کثیرالملکی فوجی مشقیں امن مشن 2021 اختتام پذیر ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں روس کےاورنبرگ ریجن میں ڈونگزٹریننگ ایریامیں کی گئیں، روسی سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈرکرنل جنرل الگزینڈر لاتن مہمان خصوصی تھے۔
تمام رکن ممالک کے دستوں نے تربیتی فوجی مشقوں میں حصہ لیا، مشقوں میں شریک فوجی دستوں نےایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔


















