Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

روٹھی قسمت مان گئی،زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کی آخری رکاوٹ بھی دور

ملک صفدر کی قیادت میں ہونے والی کوشش رنگ لائی زکریا یونیورسٹی کے363 ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی ، سوموار کو تعیناتی کے مراسلے جاری ہوں گے۔
زکریا یونیورسٹی ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کی آخری رکاوٹ دو ر ہوگئی، سلیکشن کمیٹی نےسکیل ایک سے چار تک کے 363ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔
تاہم ہاسٹلو ں کے فنڈز سے ہاسٹلوں میں تعینات 40سے ملازمین کے کیس کو مسترد کردیاگیا ،کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ یہ قانو ن کے مطابق مستقل نہیں ہوسکتے، تاہم ان کو اپیل کا حق دے دیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے تعیناتی کے مراسلوں کی تیاری شروع کردی ہے، جو سوموار کو مکمل ہوجائے گی اور منگل کو تقریب تقسیم اور حلف برداری ہوں کا امکان ہے۔
اس بارے میں صدر ملک صفدر حسین کو کہنا ہے کہ اللہ نے ملازمین کی بڑی مشکل حل کردی ہے ہم یونیورسٹی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نث برسوں پرانے مسئلے کو حل کردیا، یہ ملازمین اب زیادہ دل جمعی سے یونیورسٹی کے لئے کام کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button