Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریاست مدینہ کے دعویداروں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے:کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عالمی منڈی میں مہنگائی کا بہانہ بنا کر زمینی حقائق کے برعکس آئے روز جو اندھیر نگری مچا رکھی ہے اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی پٹرول، بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہر ہفتہ اضافہ عوام دشمن پالیسیوں کے مترادف ہے یہی وجہ ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری کے باعث سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
لیکن مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے اور پٹرول، بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیاجارہا ہے بلکہ حیران کن صورتحال یہ ہے کہ ایک ترقی پذیر ملک کے بھوک و افلاس میں مبتلا عوام کے وزیراعظم مزید مہنگائی کی شنید دے رہے ہیں ۔
کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفی کمال ہی واحد شخصیت ہیں جو حقیقی معنوں میں ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اور بحرانوں سے نکال سکتے ہیں کیونکہ موجووہ حکومت عوام کو صیح معنوں میں عوام کو ریلیف دیتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔
اب بھی وقت ہے کہ عوام پی ایس پی کی باصلاحیت، باکردار اور پڑھی لکھی قیادت کو ایوانوں میں لانے کے لئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے پی ایس پی بلدیاتی اور عام انتخابات میں جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں کی بجائے مڈل کلاس طبقہ کے نوجوانوں کو ایوانوں میں لانے کے لئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے اور آئندہ ہفتہ سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پی ایس پی عوامی رابطہ مہم کا آغاز بھی کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button