ریجنل پولیس آفس میں محرم الحرام کے سلسلے میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے ریجنل آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
اس کنٹرول روم میں ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے حساس جلوس اور مجاس کو CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جا رہا ہے ، جہاں پر پولیس افسران کی 8/8 گھنٹے کی شفٹ لگا دی گئی ہے جو کہ چوبیس گھنٹے یکم محرم سے 12محرم تک فرائض سر انجام دیں گے۔
مانیٹرنگ روم قائم کرنے کا مقصد محرم الحرام کے ایام میں شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنا ہے۔
اس موقع پر RPO نے بھی عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور لا وارث سامان، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کی فوری نشاندہی کریں۔
مجالس و جلوس کے روٹ اور اس ملحقہ علاقوں میں نئے کرایہ داروں کے بارے میں مقامی پولیس کو آگاہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلوس ومجالس کے اختتام پر اکھٹے ہو کر نہ نکلیں بلکہ آہستہ آہستہ منتشر ہو کر مجالس و جلوس میں داخلے اور باہر نکلنے کیلئے ایک ہی راستہ اپنایا جائے ، ہنگامی حالت میں ایمبو لینس کو بھی تلاشی کے بعد متعلقہ جگہ جانے کی اجازت دی۔



















