Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریلوے ٹرینیں برائے فروخت، 14 ٹرینوں کے ریٹ لگ گئے

مختلف ٹرینوں کی کمرشل منیجمنٹ(مسافروں کی ریزرویشن)پرائیویٹ کرنے کے سلسلہ میں گزشتہ روز چیف مارکیٹنگ منیجر ریلوے ہیڈ کوارٹرکے آفس میں فنانشل بڈ کھولی گئی۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بولی لاہور کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم کے لئے ریلوے کی ذیلی کمپنی پراکس نے 1ارب84کروڑ روپے سالانہ دی۔ اسی طرح پراکس نےراولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام کےلئے1ارب58کروڑروپے، لاہور کراچی لاہور کے لئے چلنے والی ملت ایکسپریس کے لئے 1ارب 18کروڑ 50لاکھ، سیالکوٹ کراچی سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے لئے1ارب 14 کروڑ 69لاکھ، راولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان کے لئے1ارب33کروڑ10لاکھ روپے کی بولی دی ہے۔

اسی طرح ایس ایس آر کمپنی نے لاہور کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کے لئے1ارب 26کروڑ60لاکھ، پشاور کراچی پشاور کےدرمیان چلنے والی رحمان بابا کے لئے1ارب 26کروڑ، ملتان کراچی ملتان کے درمیان چلنے والی زکریا کے لئے 98 کروڑ اسلام آباد لاہور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس کے لئے25کروڑ اورمیانوالی ایکسپریس کے لئے 90 کروڑ روپے سالانہ کی بولی دی ہے۔
راس لاجسٹک کمپنی نے پشاور کوئٹہ پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر کے لئے 1 ارب 60 کروڑ، لاہور راولپنڈی لاہورکے درمیان چلنے والی سبک خرام کے لئے 25 کروڑ 70لاکھ روپے بولی دی ہے۔ عمران انٹرپرائیزکمپنی نے غوری ایکسپریس کے لئے 9کروڑ30لاکھ روپے بولی دی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر آئندہ چند روز میں کمپنیوں کی فنانشل بڈ کا جائزہ لے کر بولی کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ جن کمپنیوں کی بولی منظور کی جائے گی انہیں اسٹیشنوں اورٹرینوں میں اپنا کمرشل سٹاف تعینات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button