زرعی صارفین کے لئے خوشخبری،نئے کنکشن کے لئے میٹریل فراہم کردیاگیا
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے فروری 2021ء کے اختتام تک ڈیمانڈ نوٹسز اداکرنے والے زرعی ٹیوب ویل صارفین کے نئے کنکشنوں کی تنصیب کے لئے میٹریل فراہم کردیاہے۔
آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ ریجنل سٹور ملتان سے میٹریل حاصل کرکے کنکشنوں کی تنصیب شروع کی جائے۔ ایلوکیشن کے مطابق ملتان، وہاڑی، ساہیوال، مظفرگڑھ، بہاولپور، خانیوال، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولنگر سرکلوں کو زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 50KVAکے 173ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 36فٹ ہائی ٹینشن سپن پولز 784، 31فٹ لوٹینشن سپن پولز 49، 31فٹ ایل ٹی سٹرکچر پول 8،36فٹ ہائی ٹینشن سٹرکچر پولز167، 136سنگل ایج پلیٹ فار مز، 37ڈبل ایج پلیٹ فارمز، 3لاکھ40ہزار33میٹر ریبٹ کنڈکٹر، 2752پی جی کنیکٹرز، 2648ڈسک انسولیٹرز، 3654پن انسولیٹرز، 3053سٹیل کراس آرمز، 1020 سٹیل کراس آرمز،0 1ہزار314سٹے راڈز،80سٹے سٹرپس، 519ڈی فیوز فٹنگ، 2761آئی نٹس، 1210 ارتھنگ سیٹس، 4ایل ٹی ٹی او یو میٹرز، 173تھری فیز میٹرز، 2094اینکر شیکل، 2190میٹر پی وی سی، 2396 ڈیڈاینڈ کلمپس، 114سٹیل ایکس آرمز، 2583ڈی اے بولٹس اور 2اے ٹی بی اے ٹائپ دئیے گئے ہیں۔



















