زرعی ٹیوب ویل صارفین کو نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے میٹریل کا اجراء

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے جنوری 2021ء کے اختتام تک ادائیگیاں کرنے والے زرعی ٹیوب ویل صارفین کو نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے میٹریل کا اجراء کردیاہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میٹریل مینجمنٹ میپکو میاں جاوید اقبال کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیر التواء ٹیوب ویل کنکشنوں کے لئے درکار سٹورز سے حاصل کریں اور کنکشنوں کی کم سے کم وقت میں فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ایلوکیشن کے مطابق 25KVAکے 274، 50KVAکے 172اور100KVAکا ایک نئے ٹرانسفارمرز آپریشن سرکلوں کو فراہم کیاگیاہے جبکہ دیگر میٹریل میں 784ہائی ٹینشن سپن پولز 36فٹ، 72لوٹینشن سپن پولز 31فٹ، 7ہائی ٹینشن سٹیل سٹرکچر 31فٹ، 100ہائی ٹینشن سٹیل سٹرکچر 36فٹ، 398سنگل ایج پلیٹ فارم، 51ڈبل ایج پلیٹ فارم، 2629پی جی کنیکٹرز، 2504ڈسک انسولیٹرز، 3433پن انسولیٹرز، 2718سٹیل کراس آرمز، 979سٹے راڈز، 10126کلو سٹے وائر، 57سٹے سٹرپس، 1344ڈی فیوز فٹنگ، 2956آئی نٹس، 1068ارتھنگ سیٹس، 9ایل ٹی (ٹی او یو)میٹرز، 592تھری فیز سٹیٹک میٹرز، 20سی ٹی 100/Sایمپیئر، 2793اینکر شیکل، 2000میٹر پی وی سی فور کور 19/.083،10میٹر پی وی سی 37/.083،2741ڈیڈ اینڈ کلمپس، 3091ڈی اے بولٹس اور 7اے ٹی بی (اے ٹائپ) شامل ہیں۔



















