زرعی یونیورسٹی میں سنٹر فار ٹیچنگ اینڈ لرننگ کے زیر اہتمام سیمینار

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنٹر فار ٹیچنگ اینڈ لرننگ کے زیر اہتمام "امتحانات میں کامیابی کس طرح ممکن ہے” کے موضوع پر تربیتی سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
تربیتی ٹریننگ میں جامعہ کے طلباء وطالبات کو امتحانات میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ۔
طلباء و طالبات کو تیاری کے حوالے سے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا ، جن میں ایس کیو فائیو آر (SQ5R)اور کورنل نوٹس کو بنانے کا طریقہ شامل ہے ۔
مزید طلباء طالبات کو فلو چارٹس۔ ٹائم مینجمنٹ اور گروپ سٹڈی کے حوالے سے بھی ٹریننگ دی گئی ۔
اس کے علاوہ امتحانات میں بہتر صحت اور روزمرہ کے معاملات کا خیال رکھنے پر بھی لیکچر دیئے گئے ۔
سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر عثمان جمشید نے طلباء طالبات کو بتایا کہ امتحانات کی تیاری کی مؤثر پلاننگ کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔انہوں نے سنٹر فار ٹیچنگ اینڈ لرننگ کے تربیتی سیشن کی تعریف کی۔
ڈاکٹر فواد احمد خان نے طلباء طالبات کو امتحانات کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے وائس چانسلر جامعہ زرعیہ ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کے ویژن کے مطابق طلباء طالبات کو دور جدید میں پیش آنے والے چیلنجز بارے تیار رہنے کے لیے بتایا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے تربیتی سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھنے کا عندیہ دیا ۔
تربیتی سیمینار میں ڈاکٹر احمد محمود ۔شفا نایاب دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



















