Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’’زندگی کی مہارت پر مبنی تعلیم‘‘جنوبی پنجاب کے سکولز ٹیچرز کی ٹریننگ آج سے شروع ہوگی

جنوبی پنجاب کے سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ آج سے شروع ہوگی۔
ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکیشن ایلیمنٹری جنوبی پنجاب کی طر ف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ آج سے شروع ہوگی، جس میں 60منتخب ٹیچرز شرکت کریں گے۔
ٹریننگ کا عنوان ’’زندگی کی مہارت پر مبنی تعلیم‘‘ رکھا گیا ہے ، جس میں اساتذہ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے گروپ کی ایک روز ہ ٹریننگ آج 24ستمبر جبکہ گروپ بی نمبر کی 25ستمبر کو ٹریننگ ہوگی، دونوں گروپوں میں 30،30 اساتذہ شامل ہوں گے ۔
ٹریننگ صبح ساڑھے 8 بجے شرو ع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ لائف سکلز بیسڈ ایجوکیشن یکساں نصاب پراجیکٹ کا اہم ترین حصہ ہے اس کو کامیاب بنانے کےلئے ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا ہے منتخب ہونے والے اساتذہ کی فہرست سی ای او ز ارو ڈی ای اوز کو ارسال کردی گئیں ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button