زکریا یونیورسٹی، یو ٹی ایف کے سابق سیکرٹری چودھری یاسر انور سوا کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں گرفتار

زکریا یونیورسٹی، یو ٹی ایف کے سابق سیکرٹری چودھری یاسر انور سوا کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں گرفتار،2 روز کا جسمانی ریمانڈ، تھانہ بی زیڈ یو کی حوالات میں کل سے بند،
تفصیل کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر و یو ٹی ایف کے سابق سیکرٹری چودھری یاسر انور کو سوا کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا اور مقامی عدالت سے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تھانہ بی زیڈ یو کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔
چودھری یاسر انور کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ڈین انجینئرنگ پروفیسر طاہر سلطان کے قریبی رشتے دار ہیں، اور ان کے خلاف یونیورسٹی کی سابق ممبر سینڈیکیٹ پروفیسر آمنہ نقوی اور ان کے شوہر عاطف نقوی نے گاڑیوں اور پلاٹوں کے فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق مدعیہ آمنہ نقوی نے اپنی ایڈوانس تنخواہیں اور بینکوں سے قرض لے کر اپنے ہی یونیورسٹی کے ساتھی پروفیسر پر اعتماد کیا، اور اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھیں رقم واپس نہ دینے پر مجبوراً قانونی کارروائی کرنا پڑی۔



















