Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کے امتحان کا شیڈول اور بی ایس چار سالہ پروگرام کے داخلے کا شیڈول آگیا

زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کے امتحان کا شیڈول اور بی ایس چار سالہ پروگرام کے داخلے کا شیڈول کا اعلان کردیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی 5سالہ پروگرام پہلا سالانہ امتحان 2020 بائیس جون سے شروع ہوگا امیداروں کو رولنمبر سلیپیں آئند ہ ہفتے جاری کی جائیں گی ۔
علاوہ ازیں الحاق شدہ کالجز میں جاری بی ایس چار سالہ پروگرام کے امتحانات کے شیڈول کااعلان کردیا۔ جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 14جون ، ڈبل فیس کے ساتھ 21جون اور تین گنا فیس کے ساتھ امتحان سے ایک ہفتہ قبل جمع کرائے جاسکتے ہیں ، جبکہ پریکٹیکل کی فیس 13سوروپے الگ سے جمع کرانی ہوگی ۔



















