Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ مکمل

ںثہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا، جس میں 15 ہزار سے زائد طلباء طالبات نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شعبہ سرائیکی ، آئی ایم ایس ، ماس کمیونی کیشن ، انگلش ، اسلامیات اور لاء کالج سمیت متعدد امتحانی مراکز کا معائنہ کیا،اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے انٹری ٹیسٹ کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور انتظامی افسران کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقعہ پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈین و چیئرمین ایڈمشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر راؤ عمران سمیت دیگر انتظامی افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button