زکریا یونیورسٹی :ایک کلرک نے شعبہ کی انتظامیہ کو ہلا کررکھ دیا،

مراسلہ آوٹ ہونے کے شبہ میں شعبہ اردو کی انتظامیہ نے کلرک عظیم تصویر کو ریلیف کردیا کہ ان کی خدمات کی ضرورت نہیں رہی ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی انتظامیہ کی بدحواسیاں ، ایک مراسلہ منظر عام پر کیا آیا دیگر خلاف قانون اقدامات پر پردہ ڈالنے کےلئے ایک کلرک کا تبادلہ کردیا۔
قصہ یہ ہے کہ شعبہ اردوزکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 5اپریل کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا ، جس چیئرمین شعبہ نے اپنے اختیارات ایسوسی ایٹ پروفیسر ، اے ایس اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خاور نوازش کو تفویض کردئے تھے،جس میں تمام آفس سٹاف کو انہیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
اس مراسلے پر آفس اسسٹنٹ عظیم تصور نے ردعمل اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ خلاف قانون ہے جس کے بعد یہ مراسلہ منظر عام پر آگیا، جس کا شبہ کااظہار عظیم پر کیا گیا اوران کو گزشتہ روز ریلیف کردیا گیا ۔
چیئرمین ممتاز کلیانی نے اپنے نوٹیفکیش میں کہاہے کہ عظیم تصور کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے اس لئے ان کو ریلیف کیا جاتا ہے۔
رجسٹرار آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ سابق چیئرمین کے بااعتماد کلرک کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔جبکہ شعبہ کے ذرائع کہتے ہیں کہ جب مراسلہ منظر عام پرآیا تو انتظامیہ آفس سٹا ف پر خوب برسی کہ یہ بات باہر کیسے گئی اور ان کو اسی وقت انتہائی قدم اٹھانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی ۔


















