زکریا یونیورسٹی :درجہ چہارم ملازمین میں ٹائم سکیل پروموشن کے احکامات تقسیم
زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز یونین نے درجہ چہارم کے ملازمین ٹائم سکیل پروموشن آڈرز تقسیم کردئے اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد ایسوسی ایشن آفس میں ہوا۔ جس میں ملک صفدر حسین صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کے ہمراہ درجہ چہارم کے ملازمین بھائیوں میں ٹائم اسکیل پرووموشن کے آرڈرز تقسیم کیے۔
آرڈرز وصول کرتے وقت درجہ چہارم کے ملازمین بھائیوں کے چہروں پر خوشی تھی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک صفدر حسین نے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ۔
اس موقع پر ملک صفدر حسین صدر کہا کے یہ پرووموشن پانے والے ساتھیوں کو عید کا تحفہ ہے۔ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی بہت جلد عید سے پہلے ریگولر آرڈرز دیئے جائیں گے اور وہ بھی عید کی خوشیاں ریگولر ملازمین کی طرح منائیں گے۔
ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ملا رجسٹرار صہیب راشد خان خزانہ دار جناصفدر لنگاہ اور ریزیڈنٹ آڈیٹر اختر عباس باٹی کا شکریہ ادا کیا کرتے ہیں جنہوں نے ملازمین کی خوشیوں کا خیال رکھا اور ان کو عید کا تحفہ دیا ۔



















