زکریا یونیورسٹی : سیکورٹی برانچ کے گارڈز نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا

زکریا یونیورسٹی میں برسوں سے دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں تعینات سیکورٹی گارڈ ز نے واپس آنے سے انکار کردیا۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی گارڈبھرتی ہونےوالے افراد نے گارڈ نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے، ذرائع کے مطابق 14سیکورٹی گارڈ سیاسی سفارشوں سے دوسرے شعبوں میں بطور چپڑاسی، اور دیگر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔
یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے، اب سیکورٹی برانچ میں 80گارڈ سے زائد گارڈ ز کی ریٹائرڈ منٹ اور انتقال کی وجہ سے نفری کی کمی ہوگئی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر نے ان سیکورٹی گارڈ کو فوراً اپنی برانچ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، مگر انہوں نے وائس چانسلر کا حکم ہوا میں اڑا دیا ، اور گارڈز کی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے کچھ افسر اور سیاسی افراد کی سرپرستی کی وجہ سے یہ افراد اپنے شعبوں میں بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں ، اس بارے میں ایڈمن ٹو کے حکام کا کہنا ہے کہ ان گارڈ کو سیکورٹی برانچ میں رپورٹ کرنے کی ہدیات کی گئی ہے سوموار کو اس کی رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کی جائے گی ۔


















