Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملازمین کا احتجاج،ملازمین کا خود سوزی کا اعلان، انتظامیہ اور ایمپلائز یونین میں رات گئے مذاکرات

ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف تیسرے روز بھی ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین نے ملک صفدر حسین صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور رانامدثر کی قیادت میں احتجاج کیا۔

وائس چانسلر کے آفس کے سامنے سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین نے نماز حاجت ادا کی۔
اور اللّه پاک سے دعا کی کہ اللّه پاک انتظامیہ کے دل و دماغ میں بیچارے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے رحم ،محبت اور شفقت پیدا فرما۔

اس موقع پر صدر ملک صفدر حسین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا احتجاج تب تک جاری رکھیں گے جب تک ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین ریگولر نہیں ہو جاتے اور انتظامیہ جتنی دیر کرے گی ہمارا احتجاج اُتنا ہی دن بدن شدت اختیار کرتا جائے گا، اور اس کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی اس لیے انتظامیہ کو چاہیے کے ہوش کہ ناخن لے اور جلد از جلد ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کے ریگولر آرڈرز جاری کرے۔

تیسرے روز بھی ملازمین نے دفتروں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور عملے کو نکال کرتالے لگادئے گئے ، جس کے بعد کریش ہال میں طویل دھرنا دیا گیا جس میں متعدد ملازمین نے آج مطالبات پورے نہ ہونے پر خود سوزی کا اعلان کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے جینا مشکل بنادیا ہے ایسے میں مرنا آسان لگتا ہے آج ہمار ا حق نہ ملا تو ہم خود سوزی کرلیں گے۔

اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور کنڈی نے ایمپلائز یونین کے رہنماوں کو رات گئے بلا لیا، اس اہم مٹینگ میں رجسٹرار صہیب راشد بھی شامل ہیں، اس معاملے کو سمیٹنے کےلئے ایک اور کمیٹی بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے، مذاکرات کی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button