Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : کالج آف آرٹس میں فن پاروں کی نمائش شروع

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں بیچلر آف ڈیزائن اینڈ فائن آرٹس کے طلباء کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔
فن پاروں کی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کیا، اس موقعہ پر پرنسپل کالج آف آرٹس ڈاکٹر صوفیہ عمر بھی موجود تھیں۔
وائس چانسلر نے بیچلر آف ڈیزائن اور بیچلر آف فائن آرٹس کے فائنل پراجیکٹ شو میں رکھے فن پاروں کا معائنہ کیا، اور اس موقع پر طلباء طالبات نے اپنے تیار کردہ نادر نمونوں کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہی فراہم کی۔
بی ایف ڈیزائن اور بی ایف فائن آرٹس کے فائنل سمسٹر کے طلباء طالبات نے گرافکس ڈیزائن ، پینٹنگ اور مجسمہ سازی کے نادر نمونے تیار کیے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے طلباء طالبات کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس خوبصورتی کے ساتھ طلباء نے فن پاروں میں زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔
انہوں نے کہاکہ خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے طلباء اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ فی زمانہ معاشرہ کے کیامسائل ہیں اور انہیں مسائل کو انہوں نے اپنی کمال مہارت سے کینوس پر نقش کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان طلباء طالبات کے خیالات سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور تشدد جیسے رجحانات کو کم کیاجائے۔
اس موقعہ پر پروفیسر شہزاد احمد ، مسعود اختر ، عادل حسین ، ارشد انصاری ، مزنہ بتول ، ڈپٹی رجسٹرار شہلا گل بھی موجود تھیں۔
کالج آف آرٹس میں فائنل پراجیکٹ شو ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button