Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات اورسیکورٹی آرگنائزنگ سسٹم پرائیویٹ پاکستان کےدرمیان ایم او یوطے پا گیا

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات اورسیکورٹی آرگنائزنگ سسٹم پرائیویٹ پاکستان کےدرمیان ایم او یوطے پا گیا۔

سیکورٹی آرگنائزنگ سسٹم پاکستان (انٹر نیشنل) کی طرف سے کئے گئے معاہدے کے مطابق ایس او ایس پاکستان، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات، پبلک ایڈمنسٹریشن، پبلک پالیسی اور کرمنالوجی کے طلباء، طالبات کو انٹرنشپ اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

ایس او ایس پاکستان کی گروپ ایڈوائزر میڈم نشاط کا کہنا تھا کہ اس ایم آئی یو کا مقصد بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی کے طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے اور جاب کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایس او ایس ایک ملٹی نیشنل ادارہ ہے جس میں 11 ہزار سے زائد لوگ جاب کرتے ہیں کہ چونکہ اس ادارے کی بنیاد ملتان میں رکھی گئی تو ادارہ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ ملتان کے طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ جاب کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر (چیئرمین شعبہ سیاسیات) نے کہا کہ ایس او ایس کا طالب علموں کے لئے یہ احسن اقدام ہے شعبہ سیاسیات اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہونہار طالب و طالبات کا گروپ ہر سال ایس او ایس پاکستان کو مہیا کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button