Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں انرجی سنٹر کے قیام کےلئے 30کروڑ روپے کا پراجیکٹ منظور

گزشتہ سال زکریا یونیورسٹی نے 39کروڑروپے کا پی سی ون بھجوایا تھا‘ حکومت نے 30کروڑ روپے کی منظور دے دی ہے جس کا پراسیس شروع کردیا گیا ہے۔
زکریا یونیورسٹی شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک نےجو اس پراجیکٹ کے سربراہ ہیں کا کہنا ہے کہ اس وقت جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے، الیکٹرک انرجی پر بہت کام ہورہاہے، ہمیں 15سے20سال میں پتہ چلے گا کہ انرجی سنٹرز کا قیام کس قدرضروری تھا، اس وقت یونیورسٹی کو ہرماہ دو سے تین کروڑ روپے بجلی کے بل کی مد میں ادا کرنا ہوتے ہیں اس پراجیکٹ سے اس کی بچت ہوگی ، ہمیں پلاننگ سے آگے بڑھنا ہے، وقت کے ساتھ تھرمل انرجی پرانحصار کم سے کم کرنا ہوگا سولر، ونڈ،ہائیڈرل انرجی کے منصوبوں پر فوکس کرنا ہوگا تاکہ عوام کو سستی سے سستی بجلی فراہم کی جاسکے۔




















