زکریا یونیورسٹی میں سرپرائز سرچ آپریشن کرنے کا فیصلہ

بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں اچانک سرچ آپریشنز کا
فیصلہ کرلیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ کسی آؤٹ سائیڈرکو یونیورسٹی ہاسٹل میں رہنے نہیں دیں گے۔
انہوں نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پر وہ ڈیرہ اسما عیل خان اپنے والدین سے ملنے جا رہے تھے کہ اچانک سے یہ واقعہ ہوگیا، جس کا سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔
جس کی اطلاع ملنے پر وہ بہت افسردہ ہوئے اور وہیں اپنا بیگ رکھ دیا اور فوری موقع پر پہنچ گئے۔
یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، یونیورسٹی میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت میں یقینی بنایاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہاسٹلز میں آؤٹ سائیڈرز کے داخلے و رہنے پر سختی سے پابندی عائد ہے، ہر افسر واہلکار اپنی ڈیوٹی ٹھیک طریقے سے سرانجام دینے کا پابند ہے او لر اس کا انہیں جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں سب کام میرٹ پر کئے جا رہے ہیں، ڈسپلن پر کسی طور پر بھی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔
یہ یونیورسٹی ایک مقدس ادارہ ہے جو سب کا ہے اس کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا‘ شرپسندی میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا اور آخری حد تک ان کے خلاف جائیں گے ، کیونکہ تمام طلباوطالبات ہمارے بچوں کی طرح ہیں اور ہم نے ان کا مستقبل محفوظ سنوارنا مشن ہے‘تمام طلبا وطالبات کو پر امن ماحول دیں گے۔
قانون کی بالادستی کو یقینی بنایاجائے گا اور کسی بھی شرپسند، جھگڑالو کو برداشت نہیں کیاجائےگا، اس سلسلے میں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا اور میرٹ کےتقاضے ہر صو رت میں پورے کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں اچانک سخت ترین سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کیاجائے گا، اور اس سلسلے میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا‘ کوئی بھول میں نہ رہے‘ ہم کسی بھی شرپسند کو نہیں چھوڑیں گے۔



















