Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی کے زیر اہتمام حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ، سیکرٹری اطلاعات عابد ڈوگر کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سعد سعید نے ادا کروائی ، جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی ملت اسلامیہ کی آواز اور تحریک آزادی کشمیر کی جان جزنہ حریت سے سر شار عظیم لیڈر تھے، جو آزادی کا خواب چلے دنیا سے چلے گئے، حریت رہنما کی یاد میں ہر دل غمگین اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
سید علی گیلانی دنیا کے سب سے بڑے پاکستانی تھے۔ کشمیر اور اقوام مسلمہ کے لئے آپ کی قربانیاں ہمشہ یاد رکھی جائیں گی۔امت مسلمہ ایک بہت بڑے لیڈر سے محروم ہوگئی۔ پوری قوم سید علی گیلانی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔



















