Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں فارمیکو کائنیٹنگ ماڈلنگ پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

بہاوءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف فارمیسی کے شعبہ فارمیسی پریکٹس کے زیراہتمام پاکستان میں پہلی مرتبہ فارمیکو کائنیٹنگ ماڈلنگ پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔
جس میں ایم فل فارمیسی پریکٹس کے طلباء طالبات نے شرکت کی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں دور جدید کے نئے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے دل ، جگر اور گردے کے مریضوں میں دوائیوں کے اثرات کا اندازہ لگانا سکھایا گیا۔
یہ بات واضح رہے کہ کمپیوٹر پروگرام پوری دنیا کے دوا ساز ادارے مریضوں میں دوائوں کی مقدار کا اندازہ لگانے میں استعمال کررہے ہیں ۔
چیئرمین شعبہ ڈاکٹر محمد فواد رسول نے اس کمپیوٹر پروگرام پر آگاہی دی اور ٹریننگ کروائی۔
اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے شعبہ کے اساتذہ اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور بتایا کہ مستقبل میں کرونا وائرس اور دوسری مہلک بیماریوں میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر اور چیئرمین نے طلباء طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقعہ پر دیگر اساتذہ میں ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈاکٹر انیس الرحمن ، ڈاکٹر الطاف حسین نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button