Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ، آڑھائی ارب کا پراجیکٹ ہائرایجوکیشن کمیشن کو ارسال کردیا گیا

زکریا یونیورسٹی میں اب ہوگی میڈیکل کی تعلیم بھی جس کےلئے پراجیکٹ بھی تیار کرلیاگیا ، ایچ ای سی سے زکریا یونیورسٹی حکام کو یقین دہانی بھی کرادی۔

اس بارے میں زکریا یونیورسٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک پرامید ہے کہ اس برس کے اختتام تک وہ یہ پراجیکٹ شروع کرادیں گے ان کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف صوفی ازم کے 27کروڑ روپے منظور ہونے کے بعد ہم پر امید ہیں کہ میڈیکل کالج کا پراجیکٹ بھی منظور کرلیا جائے گا ۔اس وقت بائیوٹیکنالوجی کا پراجیکٹ بھی تیزی سے تکمیل بڑھ رہا ہے ایسے میں ہم نے ایچ ای سی کو اڑھائی ارب کا پراجیکٹ جمع کرادیا ہے انہوں نے اس ہمارے موقف کو اصولی طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کو منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد یونیورسٹی میں انجینئرنگ اور زرعی کالج کے بعد یہ تیسرا کالج بن جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button