زکریا یونیورسٹی میں کمپیوٹرانجینئرنگ میں ایم ایس سی کے کلاسز شروع کرنے کافیصلہ

طلبا کی برسوں کی خواہش پوری ہوئی زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے آخرکار کمپیوٹر انجینئرنگ میں ایم ایس سی کی کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کرہی ڈالا۔
اس سلسلے میں کمپیوٹر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ چیئرمین انجینئر ڈاکٹر محمد عمران ملک کی زیر صدارت ایم ایس سی کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دینے کے لیے آن لائین بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں دیگر ممبران انجینئر ڈاکٹر محمدوقار اشرف خان، انجینئر محسن بھٹی، انجینئر ڈاکٹر شہنواز تالپور،انجینئر ڈاکٹر محمد اقبال نے باقاعدہ طور پر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں بی ایس سی کمپیوٹر انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ ایم ایس سی کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروگرام کی بھی اجازت دی گئی۔
چیئرمین انجینئر ڈاکٹر محمد عمران ملک نے کہا کہ یہ ایم ایس سی پروگروام شروع ہونے سے طلبہ و طالبات کا درینہ مطالبہ پورا ہوگا اور بی ایس سی پروگرام کے بعد اب طلبہ و طالبات ایم ایس سی پروگرام میں بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔


















