زکریا یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجز پر فیسوں کی بجلی گرادی ،امتحانی داخلہ فیس 10ہزار کردی

زکریا یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجز کو کمائی کا ذریعہ بنالیا، اور خسارہ کم کرنے کےلئے ا ن پرفیسوں کا بوجھ ڈال دیا۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے سمر سمسٹر کے امتحان کے شیڈول نے طلبا کی ہوش گم کردئے، جبکہ کالجز کی انتظامیہ نے بھی سرپکڑ لئے، ان کا کہنا تھا کہ کالجز میں صرف تین ہزار روپے پورے سمسٹر کی فیس لی جاتی ہے تاکے غریب بچے تعلیم حاصل کرسکیں ، اس وقت کالجز میں پارٹ ٹائم کرنے والے یا مزدوروں کے بچے زیر تعلیم ہیں ۔
مگر زکریایٹونیورسٹی حکام نے ان پر فیسوں کا بوجھ لاد دیا ، چار ہزارفیس کو بڑھا کر 10ہزار کردیاگیا ،اور پریکٹیکل فیس بھی الگ سے 13سور روپے کردی گئیہے۔
اب یہ غریب بچے کہاں جائیں جو سمسٹر کی فیس تو تین ہزار روپے ادا کرتے ہیں اور امتحان کےلئے 10ہزار کہاں سے لائیں۔
جبکہ طلبا کا کہنا تھا کہ ہم خود کما کر پڑھائی کا خرچ اٹھا رہے ہیں مگر اتنی فیس ادا نہیں کرسکتے، یہ تعلیم کے دروازے بند کرنے والی بات ہے، اب رجسٹریشن فیس بھی بڑھ دی گئی ہم کس کے سامنے فریاد کریں۔
قبل ازیں یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق الحاق شدہ کالجز کے سمر کیمپ کے امتحان کے سنگل فیس فی کورس 10ہزار روپے کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13ستمبر ڈبل فیس کے ساتھ 20ستمبر مقرر کی گئی ہے۔



















