Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز،پروفیسر نے 70لاکھ ریسرچ پراجیکٹ جیت لیا

زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مالیکولر بائیولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عون محمد نے پنجاب ایچ ای سی کا 70لاکھ روپے ریسرچ پراجیکٹ جیت لیا ان کےپراجیکٹ کا عنوان ’’سانس کے وائرس کی تحقیق اور علاج‘‘تھا ۔
اس بارے میں ڈاکٹرعون محمد کا کہنا ہے کہ یہ بی زی یو کےلئے اعزاز ہے ہمارے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی سرپرستی میں ریسرچ کا اعلیٰ سطح کا کام ہورہا ہے جس کو ملکی اور غیرملکی سطح پرسراہا جارہا ہے ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹر ریحان صادق شیخ کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور طلبا کوریسرچ کا ماحول فراہم کیا گیا ہے جس کی مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ہمارے انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کےلئے 52کروڑ کے بعد70لاکھ روپے کا پراجیکٹ ملنا ہمارے ہنر کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سے زکریا یونیورسٹی کے نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔


















