زکریا یونیورسٹی کی لیکچرر گردوں کے مرض میں مبتلا، حکام سے مدد مانگ لی

انجینئر آمنہ ریاض لیکچرار الیکٹریکل انجینئرنگ نے جامعہ زکریا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کُنڈی سے درخواست کی کہ میں گردوں کے علاج پے لاکھوں روپے خرچ کر چکی ہوں، اور معاشی وسائل کی وجہ سے PhD کا کام بھی مکمل نہیں ہو پا رہا۔ اس لیے میرے ساتھ مالی تعاون کیا جائے۔
وائس چانسلر نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ ہر ممکن تعاون کریں گے، اور بااختیار اداروں کی توجہ بھی مبذول کروائیں گے تاکہ کوئی علالت یا معاشی تنگدستی اس درسگاہ کی PhD سکالر کے راستے میں حائل نہ ہو۔
وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ زکریا نے ہمیشہ صحت ، تعلیم اور فلاح و بہبود کے کاموں میں بلاتاخیر قدم اٹھائے ہیں اب ہم نے اس نیک کام کا بیڑا اٹھایا ہے کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف ، چیئرمین الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اورانجینئر ڈاکٹر عبدالستار ملک بھی موجود تھے۔




















