Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کا اہم اجلاس

زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کا اہم اجلاس صدر محمد حرغوری کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں یونیورسٹی کے حالات بارے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں مقررین نے کہا کہ سینئرگروپ ممبر شعبہ کنٹرولر امتحانات کے کلرک وقار کھوکھر کا اکاؤنٹس برانچ کے سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کے خلاف سازش کی گئی اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے ۔
اجلاس میں وائس چانسلر سے مطالبہ کیاگیا کہ اس واقعے کی انکوائر ی کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں ملک ندیم بوسن ، مہر مرید عباس ہانسلہ، محمد رفاق علی اعوان ، شیخ حسن سعید ، عابد علی جٹ ، مہر آصف علی سیال ، محمد علی ہانسلہ اور رانا عتیق نے شرکت کی ۔


















