Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے جونیئر پروفیسر کو بی کیٹگری کا گھر الاٹ اساتذہ کا احتجاج
وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی نے شعبہ جنگلات کے جوینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کو بی کیٹگری کا گھر الاٹ کردیا، یہ گھر ڈاکٹر امجد فاروق کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوا تھا ۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر احسان بھابھہ اس وقت الیکشن لڑرہے ہیں، ایک امیدوار کو ایسے میں گھر الاٹ کرنا اپنی حمایت کااظہار کرنا ہے اس سے منفی اثر کمیونٹی میں جائے گا۔
ڈاکٹر احسان 5 برس قبل یونیورسٹی آئے تھے اس سے سینئر اساتذہ ابھی گھرکےلئے انتظار میں بیٹھے ہیں ان کا حق مار کران کو الاٹمنٹ کی گئی ہے۔
اس بارے میں رجسٹرار آفس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گھر الاٹ کیا ہے ، یہ وائس چانسلر کا استحقاق ہے وہ کسی بھی ٹیچر کو گھر الاٹ کر سکتےہیں ، احتجاج کرنے والے ٹیچرز کا موقف درست نہیں ہے ۔